امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
Web Desk
1 September 2026
بشکیک/تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا جون میں طے پانے والی ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ (MoU) کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے، تو ایران بھی فوری اور مثبت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے اس عبوری معاہدے پر امریکی صدر کے ذاتی دستخط موجود تھے، تاہم واشنگٹن کی جانب سے اس دستاویز کی پاسداری دو ہفتے سے بھی کم وقت جاری رہی۔
ایرانی صدر نے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ہونے والی اہم ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا مکہ معاہدہ محض دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مکہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی جانب ایک بڑا قدم ہے، اور اگر تمام مسلم ممالک باہمی ڈائیلاگ اور تعاون کے ذریعے متحد ہو جائیں تو اسرائیل کو حملوں کی جرأت نہیں ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی
7 October 2026
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی
7 October 2026
مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026