LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت

ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

Web Desk

1 September 2026

ولادی ووستوک: روس کے مشرقِ بعید (Far East) کے ساحلی شہر ولادی ووستوک میں 11ویں چار روزہ ایسٹرن اکنامک فورم (EEF) کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جو 4 ستمبر تک فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی کے کیمپس میں جاری رہے گا۔

روسکونگریس فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال فورم کا مرکزی موضوع “دورِ مشرق  عوام کی فلاح کے لیے ترقی” رکھا گیا ہے، جس میں 80 سے زائد ممالک کے 5 ہزار سے زائد ماہرین، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی وفود شرکت کر رہے ہیں۔ فورم کا بنیادی مقصد روس کے مشرقِ بعید میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کے ساتھ لاجسٹکس، توانائی، مصنوعی ذہانت (AI) اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسیع کرنا ہے۔ پہلے روز “سٹریٹ آف دی فار ایسٹ” نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا، جہاں 2015 سے اب تک خطے میں 1,118 نئے صنعتی اداروں کے قیام اور 6.8 ٹریلین روبلز کی سرمایہ کاری کا احاطہ کیا گیا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فورم کے شرکاء کو اپنے خصوصی پیغام میں اس ایونٹ کو عالمی کاروباری حلقوں اور حکومتوں کے درمیان کھلے مکالمے کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔ صدر پوتن، جو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی تمام تر مصروفیت کے بعد ولادی ووستوک پہنچیں گے، فورم کے مرکزی پلینری سیشن سے خطاب کریں گے۔ روسی حکام کے مطابق مشرقِ بعید کی ترقی کے لیے 13.5 ٹریلین روبلز کی مالیت کے 3 ہزار سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے، جو عالمی اقتصادی نظام میں روس کی مشرق کی جانب منتقلی کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔