یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
Web Desk
1 September 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک اپنی خودمختاری، قوانین اور اخلاقی اقدار امریکا کے پاس گروی رکھوا چکا ہے۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایران کے خلاف امریکی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی اندھی حمایت کر رہی ہے، جبکہ یہی یورپی یونین 1996ء میں امریکی پابندیوں کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے معاشی دباؤ کی حمایت عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس طرزِ عمل نے ثابت کر دیا ہے کہ یورپی یونین اخلاقی زوال اور سیاسی نااہلی کا شکار ہو کر علاقائی استحکام پر بات کرنے کی اہلیت کھو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
1 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس
1 September 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا
1 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت
1 September 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے
1 September 2026