لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
Web Desk
1 September 2026
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) کی آئینی درخواست مسترد کر دی ہے اور قرار دیا ہے کہ حتمی فیصلے کے بعد سرکاری ادارے کسی اجلاس کی کارروائی کو مستقل طور پر خفیہ نہیں رکھ سکتے۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے لیسکو کی اپیل پر 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے لیسکو کی اس درخواست کو خارج کر دیا جس میں انفارمیشن کمیشن کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا تھا، جس کے تحت شہری عتیق احمد خان کو لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کی ترقی سے متعلق ہیومن ریسورسز (HR) اور بورڈ آف ڈائریکٹرز (BOD) کے اجلاسوں کے مصدقہ منٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت منٹس کو صرف حتمی فیصلہ ہونے تک قانونی تحفظ حاصل ہوتا ہے، تاہم فیصلہ مکمل ہونے کے بعد یہ استثنیٰ ختم ہو جاتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت شہریوں کو معلومات تک رسائی کا بنیادی حق حاصل ہے تا کہ عوامی اداروں میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دیا جا سکے۔ ہائیکورٹ نے لیسکو کی جانب سے نجی رازداری کا مؤقف رد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر ریکارڈ کا کوئی حصہ قانون کے تحت محفوظ ہو تو صرف اسے الگ کیا جا سکتا ہے، لیکن پورا ریکارڈ روکنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے 10 روز کے اندر مطلوبہ معلومات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
6 October 2026
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026