LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست

برطانیہ کا تارکینِ وطن کے لیے سخت نئی پالیسیوں کا اعلان

Web Desk

17 November 2025

لندن: برطانوی حکومت نے امیگریشن قوانین مزید سخت کرتے ہوئے تارکینِ وطن کے لیے مستقبل پناہ کا نظام ختم کرنے اور رہائش کے دورانیے میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق وزارتِ داخلہ نے نئی امیگریشن پالیسی جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی پناہ کا دورانیہ پانچ سال سے کم کرکے 30 ماہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مستقبل پناہ کا اسٹیٹس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اب تارکینِ وطن کو اپنے ملک میں محفوظ واپسی تک عارضی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق درخواست منظور ہونے کے بعد پناہ گزینوں کو برطانیہ میں 30 ماہ قیام کی اجازت ملے گی۔ نئی پالیسی کے تحت وہ 20 سال بعد طویل المدتی رہائش کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ اس سے قبل یہ شرط پانچ سال تھی۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزین اسٹیٹس کی مدت بھی کم کر کے 30 ماہ مقرر کی جا رہی ہے، جس کا مقصد غیر قانونی امیگریشن کو روکنا ہے۔

برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ “پناہ گزینوں کے لیے گولڈ ٹکٹ اب ختم ہو رہا ہے”، حکومت کا مقصد غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد کم کرنا ہے۔ ان کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کی شناخت کے بعد انہیں واپس بھیجا جائے گا۔