متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبروں کی اماراتی حلقوں کی سخت تردید
Web Desk
31 May 2026
ابوظبی: متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مبینہ بے دخلی سے متعلق خبروں کی اماراتی حلقوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اماراتی حکومتی حلقوں سے قریبی تعلق رکھنے والے بعض سوشل میڈیا مبصرین اور تجزیہ کاروں نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی قسم کی کارروائی رنگ، نسل، مسلک یا مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ مکمل طور پر قانون کے مطابق کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے قوانین اور سیکیورٹی ضوابط یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں، اور کسی بھی اقدام کا تعلق صرف قانونی یا انتظامی تقاضوں سے ہوتا ہے۔
یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء اور بحث جاری ہے، تاہم اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026
ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی
26 August 2026