مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
Web Desk
6 July 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) سے متعلق بھارتی رویے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ (بی جے پی) ایک فسطائی حکومت کے طور پر رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
اپنے ایک اہم بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بی جے پی اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے اور پانی کی تقسیم کے مسلمہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر سکتی ہے اور بھارتی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اس جارحیت پر اس کی کوئی بازپرس نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نریندر مودی اور ان کے حامیوں کی بہت بڑی بھول ہے، بھارت کو اچھی طرح یاد ہونا چاہیے کہ پاکستان ماضی میں بھی اس کی ایسی کئی غلط فہمیاں دور کر چکا ہے۔
دریائے سندھ پاکستان کی بقا کا ضامن عظمیٰ بخاری نے پانی کے مسئلے کو پاکستان کی سلامتی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زراعت، معاشی ترقی اور بقا کا ضامن ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں برصغیر کے اس اہم ترین معاملے پر مؤقف اختیار کیا کہ دریائے سندھ پر کسی بھی قسم کا چیلنج یا شب خون مارنا براہِ راست پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، جسے ریاستِ پاکستان اور اس کے عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب
22 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے
22 August 2026
وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت
22 August 2026
عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی
22 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، الیکٹروبس شروع کرنے کا اعلان
22 August 2026
کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن
22 August 2026
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
22 August 2026
مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف
22 August 2026