مشہور بھارتی ٹی وی ایکٹر 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار
Web Desk
12 July 2026
ڈرامہ سیریل ’سیراب‘ اور ’پانڈیا اسٹور‘ سے شہرت پانے والے معروف بھارتی ٹی وی اداکار روہت چندیل کو ممبئی پولیس نے ایک 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور اس کا پیچھا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکار کے خلاف بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے والے ایکٹ (پوکسو) اور بھارتیہ نیائے سنہیتا کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، اداکار اور متاثرہ لڑکی پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے؛ تاہم روہت چندیل نے لڑکی کو بار بار فون کر کے تنگ کرنا شروع کیا اور جواب نہ ملنے پر دوسرے نمبروں کا استعمال کیا۔ 5 جولائی کو ہونے والے ایک جھگڑے کے دوران ملزم نے لڑکی پر سرِعام چلایا، اس کا پیچھا کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج اکٹھی کی جا رہی ہے اور لڑکی کے تفصیلی بیان کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایلون مسک کی اے آئی فلم ’اوڈیسی‘ کی پہلی قسط جاری، مکمل فلم 2026 میں بنانے کا منصوبہ
27 October 2026
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026