ترکیہ نے پاکستانی طلبہ کے لیے میرٹ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا
Web Desk
18 January 2026
پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز نے میگس 2026-1 (معارف انٹرنس امتحان) کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جو پاکستان بھر کے باصلاحیت اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے میرٹ پر مبنی داخلہ اور اسکالرشپ پروگرام فراہم کرتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، میگس ایک مسابقتی داخلہ امتحان ہے جس کا مقصد مستحق طلبہ کو معیاری تعلیم، مالی معاونت، فیس میں رعایت اور بین الاقوامی تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔
پروگرام کے تحت کامیاب امیدوار پاک ترک معارف کے مختلف کیمپسز میں داخلہ حاصل کرنے کے ساتھ اسکالرشپس کے مستحق بھی قرار پائیں گے، جبکہ مستقبل میں عالمی معیار کی یونیورسٹیوں تک تعلیمی پیشرفت کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔
اہم پیشرفت کے طور پر پہلی بار کشمیر میں میگس کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے، جو خطے کے طلبہ کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ پاک ترک معارف نے آزاد جموں و کشمیر میں اپنا پہلا کیمپس، پاک ترک معارف انٹرنیشنل اے جے کے مظفر آباد کیمپس قائم کیا ہے، جس سے علاقے میں جدید اور معیاری تعلیم کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
درخواست دینے والے طلبہ:
طلبہ جماعت چہارم سے نہم تک اور آئی جی سی ایس ای 1 میں داخلے کے خواہشمند درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے فوائد میں میرٹ بیسڈ اسکالرشپس، ٹیوشن فیس میں رعایت، مالی معاونت اور کم داخلہ فیس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کو بین الاقوامی معیار کے تعلیمی نظام سے روشناس کرایا جائے گا، جس میں ترکی زبان سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
میگس نے ملکی سطح پر نمایاں شہرت حاصل کی ہے اور اب تک 25,000 سے زائد طلبہ اس امتحان میں حصہ لے چکے ہیں۔ ہر سال تقریباً 5,000 طلبہ کی شرکت کے ساتھ یہ ملک کے اہم تعلیمی اسکالرشپ پروگرامز میں شمار ہوتا ہے، جو تعلیمی برتری، قیادت اور معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو فروغ دیتا ہے۔
اہم تاریخیں:
میگس 2026-1 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 فروری 2026 ہے، جبکہ داخلہ امتحان 15 فروری 2026 کو منعقد ہوگا اور نتائج 26 فروری 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ کامیاب امیدواروں کو اگلے مرحلے کے انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔
پروگرام پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے تاکہ جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر طلبہ کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ والدین اور طلبہ سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن مکمل کر کے روشن تعلیمی مستقبل کی جانب پہلا قدم اٹھائیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026