ترک انفلوئنسر کی خودکشی، مشہور شخصیات کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھنے لگے
Web Desk
30 March 2026
استنبول: ترکی کی ہردلعزیز سوشل میڈیا انفلوئنسر، 21 سالہ کبریٰ کارااصلان کے اچانک انتقال نے ان کے لاکھوں مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، کبریٰ کو گیبزے کے مقام پر عثمان غازی پل کی ریلنگ پر چڑھتے دیکھا گیا، جہاں وہاں سے گزرنے والے ڈرائیورز اور راہگیروں نے انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ تمام تر التجاؤں کے باوجود موت کی آغوش میں کود گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دلخراش ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن انہوں نے بالآخر پل سے نیچے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے انہیں بے ہوشی کی حالت میں پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ کبریٰ اپنی ‘لائف اسٹائل’ ویڈیوز اور ایک ترک فٹبال کلب سے والہانہ لگاؤ کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول تھیں۔
اس واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کی دنیا کے تاریک پہلوؤں اور انفلوئنسرز کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مداح اور سماجی ماہرین حیرت زدہ ہیں کہ شہرت کی بلندیوں پر موجود نوجوان ستارے کیوں اس قدر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں کہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اس وقت ‘ذہنی صحت کی اہمیت’ اور ‘تنہائی’ جیسے موضوعات پر ایک بڑی بحث جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026