تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
Web Desk
30 July 2026
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے کلاتک سے دو روز قبل اغوا کیے گئے 6 مزدوروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں، جنہیں دہشت گردوں نے بے رحمی سے شہید کر دیا۔ صوبائی معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق شہید مزدوروں میں سے 4 کا تعلق پنجاب اور 2 کا خیبر پختونخوا سے ہے، جن کی شناخت محمد ارشد، محمد تیمور، محمد پرویز، محمد وزیر، محمد امجد اور محمد یحییٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 7 مزدوروں کو اغوا کیا تھا جن میں سے 1 کو موقع پر ہی شہید کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب گوادر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روزگار کے جھانسے میں یرغمال بنائے گئے 12 افراد کو بازیاب کرا کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق نہتے مزدوروں پر یہ بزدلانہ حملہ بلوچستان کی ترقی پر حملہ اور دہشت گردوں کی پسپائی کا ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026