LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دھرنے اپنی ذات نہیں، عوامی حقوق کے لیے دے رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو حوثیوں کا 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کا تیسرا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اسرائیلی اشتعال انگیزی سے شروع جنگ کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے: اردوان امریکی بحری جہازوں کیلئے خطے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہے گی: ایران امریکی کوریڈور سے گزرنا مشکل، بحری جہاز ایران کے مقررہ راستوں سے گزریں: پاسداران انقلاب جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز حادثے کا شکار شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک پر لگا دی گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت بحال روس اور شمالی کوریا کو ملانے والے نئے پل کا افتتاح کردیا گیا مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوسکتے ہیں: سرگئی لاوروف پرنس بہاول عباسی کا بہاولپور صوبہ بحالی تحریک شروع کرنے کا اعلان مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا ایران امریکا جنگ: یو اے ای نے متبادل تجارتی راستے بنانے شروع کردیے

جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر ایران کا جواب آج متوقع ہے: ٹرمپ

Web Desk

9 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے ایران کو بھیجی گئی تجویز پر تہران کا جواب آج متوقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی عسکری قوت شدید متاثر ہو چکی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملات آگے نہ بڑھے تو امریکہ “پراجیکٹ فریڈم پلس” کی طرف جا سکتا ہے جس میں مزید سخت اقدامات شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ تہران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی امریکی ڈیڈ لائن کو خاطر میں نہیں لاتا۔ انہوں نے جمعرات کی رات ہونے والی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔