امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت سے نئی ڈیل کا اعلان، تعلقات میں نئی پیش رفت
Web Desk
11 November 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی ڈیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ماضی سے بالکل مختلف اور زیادہ جامع ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں بھارت کے لیے نئے امریکی سفیر سرجیو گور کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ “ہم بھارت کے ساتھ ایک نئی ڈیل کر رہے ہیں اور اب ہم بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔”
صدر ٹرمپ کے مطابق، اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات کو وسعت ملے گی، جبکہ اس کا بنیادی مقصد امریکی توانائی کی برآمدات اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے، جس کے جواب میں امریکا بھارت پر ٹیرف میں مزید کمی کرے گا۔
ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “ابھی تو بھارتی قیادت مجھ سے تھوڑے ناراض ہیں، لیکن جلد ہی وہ ہمیں دوبارہ پسند کرنے لگیں گے، ہم ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ کر رہے ہیں۔”
امریکی صدر نے مزید کہا کہ شام کے صدر اور ترکیہ کے صدر اردوان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، اور امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر شام سے تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ہم شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے قریب ہیں، مگر غیر قانونی تارکین وطن کو کسی صورت مالی امداد فراہم نہیں کریں گے۔”
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئی ڈیل جنوبی ایشیا میں معاشی توازن اور توانائی تعاون کے ایک نئے باب کی بنیاد ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
15 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
15 October 2026
ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان
15 October 2026
امریکہ نے تارکینِ وطن کے ورک پرمٹ کی خودکار توسیع کی سہولت ختم کر دی: ڈی ایچ ایس کا نیا قانون
15 October 2026
جنوبی کوریا: کیمیائی پلانٹ میں بدترین آتشزدگی، 7 ہزار کارکنوں کا انخلا
15 October 2026