LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات

ٹرمپ کا دعویٰ: بھارت اور پاکستان کے تنازع کو ٹیرف کے ذریعے روکا، ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو سخت اقدام

Web Desk

11 February 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ محصولات (ٹیرف) کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اس کشیدگی کو کم کیا گیا۔

امریکی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا، “میں نے 8 جنگیں ختم کرائیں، جن میں سے کم از کم 6 ٹیرف کی وجہ سے رکیں۔ میں نے کہا اگر تم جنگ بند نہیں کرو گے تو میں تم پر ٹیرف عائد کر دوں گا، کیونکہ میں لوگوں کو مرتے نہیں دیکھنا چاہتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ تھی اور یہ جوہری جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، آٹھ طیارے تباہ ہو چکے تھے اور حالات بہت سنگین تھے۔ صدر نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کے کردار کو سراہا اور اعتراف کیا کہ کم از کم ایک کروڑ جانیں بچائی گئیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تین دہائیوں سے جاری تنازع کو ڈیڑھ دن میں ختم کرایا، متعلقہ ممالک کو واضح پیغام دیا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو امریکا تجارتی اقدامات کرے گا۔

ادھر امریکی صدر نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دی اور کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ تہران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے اور ایران کو امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی کے لیے مزید بحری بیڑے تعینات کیے جا سکتے ہیں۔