ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ کن وار: قانونی تارکین وطن کو چھوٹے کاروباری قرضوں سے روک دیا گیا
Web Desk
5 February 2026
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر امریکی شہریوں کے لیے چھوٹے کاروباری مواقع محدود کرتے ہوئے اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) کے بنیادی ۷(اے) لون پروگرام سے تمام غیر امریکی شہریوں اور قانونی مستقل رہائشیوں کو خارج کر دیا ہے۔
SBA نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے وہ استثنا بھی ختم کر دیا ہے جس کے تحت غیر شہری یا گرین کارڈ ہولڈرز چھوٹے کاروباروں میں جزوی ملکیت رکھ سکتے تھے۔ اب قانونی مستقل رہائشی اس پروگرام کے تحت کسی بھی کاروبار میں کسی بھی شرح سے ملکیت نہیں رکھ سکیں گے، جس کے لیے وہ اب تک SBA قرضوں کے اہل تھے۔
SBA کی ترجمان کے مطابق ایجنسی اب غیر ملکی شہریوں کی ملکیت والے کاروباروں کے لیے قرضوں کی ضمانت نہیں دے گی، تاکہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ امریکی ملازمتوں اور صنعت کاروں کی فلاح میں استعمال ہو۔
تاہم اس فیصلے پر ڈیموکریٹ رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حصول اور بھی زیادہ مشکل ہو جائے گا اور محنتی قانونی تارکینِ وطن متاثر ہوں گے، جو ہمیشہ سے امریکی کاروباری نظام کا اہم حصہ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، صدر ٹرمپ
24 October 2026
میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان
24 October 2026
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
23 October 2026
ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، یوکرین میں سٹارلنک کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی
23 October 2026
امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش
23 October 2026
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا
23 October 2026
نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری
23 October 2026