معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
Web Desk
16 August 2026
ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر 28 سالہ شمسو عرف عائشہ گیلامنہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کی 15 سالہ بہن شدید زخمی ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ اپنی بہن کے ہمراہ ٹیکسلا سے راولپنڈی جا رہی تھیں کہ حملے کا نشانہ بنیں۔ شدید زخمی بہن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے، تاہم قتل کی وجوہات کا فی الحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے کا باکس آفس پر راج، فلم نے 2 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کرلیا
17 August 2026
بنگلہ دیشی اداکارہ ردھیکا ردھی کی پراسرار موت، مرد دوست گرفتار
17 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
آواراپن 2 کا باکس آفس پر راج، مجموعی عالمی بزنس 72 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا
16 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026
کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا: سنی دیول
15 August 2026
سیلینا گومز اور والدہ لاکھوں ڈالرز فراڈ کے مقدمہ میں پھنس گئیں
15 August 2026