سینیٹ کے اج ہونے والے اجلاس کا 18نکاتی ایجنڈا جاری
Web Desk
3 November 2025
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا، سینیٹ اجلاس میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوگا، شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گی۔
ایجنڈے میں کہا گیا کہ اجلاس میں پاکستان وائلڈ فونا اینڈ فلورا ایکٹ میں ترمیمی بل 2024 پر رپورٹ پیش ہو گی، شیری رحمٰن کمیٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 تا اور سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
اِسی طرح سربیا میں پاکستانیوں کو فراہم کردہ ویزا معاونت پر رپورٹ، سینیٹر عون عباس یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے، سینیٹر رانا محمود الحسن نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 میں توسیع کی قرارداد اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیمِ نو آرڈیننس 2025 سینیٹ میں پیش کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ
28 September 2026
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری
28 September 2026
کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت
28 September 2026
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور
28 September 2026
4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ
28 September 2026
نقیب اللہ محسود قتل کیس: انسداد دہشت گردی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری، استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام، ملزمان بری
28 September 2026