پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کیلئے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور
Web Desk
10 November 2026
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے اجلاس میں یوکرین تنازع کے حل کے لیے فوری جنگ بندی، بامقصد مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے یوکرین جنگ کی بڑھتی ہوئی شدت اور شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے توانائی کی تنصیبات، ذرائع نقل و حمل اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کریں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ سید حیدر شاہ نے واضح کیا کہ یوکرین تنازع کا پرامن اور سفارتی حل ہی واحد قابلِ عمل اور ذمہ دارانہ راستہ ہے، اور پاکستان اس تنازع کے پائیدار حل کے لیے تمام بین الاقوامی سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
منشیات برآمدگی کیس: انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار
10 November 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
10 November 2026
بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ
10 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
10 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
10 November 2026
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026