LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے: صدر زیلنسکی ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

منشیات برآمدگی کیس: انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار

Web Desk

10 November 2026

کراچی کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدم سراغ کی رپورٹ پیش کیے جانے پر عدالت نے شریک ملزمہ نسیم بی بی کو مفرور قرار دے دیا اور ملزمان نسیم بی بی و جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی سمیت اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت جاری کی۔ عدالت نے ملزمہ کو مقدمے کی نقل فراہم کرنے کے لیے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے، جس کے بعد اس پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزمہ کے اثاثے ضبط کرنے سے متعلق دائر درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔