مشی گن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام، دو مشتبہ افراد گرفتار
Web Desk
4 November 2025
امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی ایک بڑی منصوبہ بندی ایف بی آئی کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایف بی آئی کے مطابق ملزمان 2015 میں پیرس میں ہونے والے داعش کے حملے کی طرز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے متعدد اے آر-15 رائفلز اور منصوبہ بندی سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ملزمان کو مشی گن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جہاں ان پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کو پندرہ سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے
متعلقہ عنوانات
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن
23 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026
وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا
23 September 2026
صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: روبیو
23 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026