ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج، مالی سال 2025 میں وفاقی محصولات میں نمایاں اضافہ
Web Desk
16 January 2026
اسلام آباد: ٹیکس اصلاحات کی مثبت سمت کے باعث حکومتی اقدامات سے محصولات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2025 کے دوران وفاقی حکومت نے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 130 کھرب روپے سے زائد رقم جمع کی۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وفاق کی جانب سے جمع کی گئی ٹیکس آمدن ملکی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 11.3 فیصد کے برابر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے مقابلے میں مجموعی طور پر صرف 0.85 فیصد پر کھڑی ہیں، حالانکہ صوبوں کے پاس خدمات اور زراعت جیسے مؤثر ٹیکس ذرائع موجود ہیں۔
خرم شہزاد نے زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر متوازن اصلاحات کے ذریعے ہر سطح پر ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہوگا تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
28 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان
27 October 2026
پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ
27 October 2026
معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز
27 October 2026
پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی
27 October 2026
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
27 October 2026