کراچی میں تحریک تحفظ آئین کا مشاورتی اجلاس، 8 فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کی کال
Web Desk
16 January 2026
سابق گورنر محمد زبیر کی رہائش گاہ پر تحریک تحفظ آئین میں شامل جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، پی ٹی آئی، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر جماعتوں کی صوبائی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ احتجاجی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کراچی پی ٹی آئی کا ہے اور 8 فروری کو بڑا احتجاج ہوگا، جس میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا ہے اور اسمبلی میں بیٹھے نمائندے عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے۔
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور یہ بحران اندر سے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک جماعت سے انتخابی نشان چھین لینا کہیں نہیں ہوتا اور آئین کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں خاموش بیٹھنا ظلم ہے اور تحریک تحفظ آئین کسی کی دشمنی میں نہیں بنائی گئی بلکہ آئین کے دفاع کے لیے قائم کی گئی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ 1973 کے آئین میں تمام اکائیوں کی نمائندگی تھی لیکن آج طاقت کے ذریعے مرضی کے لوگ مسلط کیے جا رہے ہیں جس سے اداروں پر عوام کا اعتماد ختم ہو رہا ہے۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں چند نکات پر متفق ہو کر قومی حکومت کی طرف بڑھیں اور پارلیمنٹ اور تمام اداروں کا اجلاس بلا کر اجتماعی دانش سے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026