پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، 100 انڈیکس 1690 پوائنٹس گر گیا
Web Desk
2 September 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر جہازوں پر حملوں کے باعث پیدا ہونے والی عالمی و علاقائی کشیدگی کے زیرِ اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کا اختتام مسلسل تیسرے روز بھی شدید مندی پر ہوا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 1690 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 1,74,777 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح 1,75,842 جبکہ کم ترین سطح 1,74,563 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں دن بھر 31 ارب 86 کروڑ روپے مالیت کے 61 کروڑ 2 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ کاروبار میں حصہ لینے والی 569 کمپنیوں میں سے 356 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 113 میں اضافہ دیکھا گیا۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026