سپریم کورٹ نے 15 سال بعد لودھراں قتل کیس کے تین ملزمان کو بری کر دیا
Web Desk
20 January 2026
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 جنوری 2017 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 سال بعد لودھراں قتل کیس کے تین ملزمان منیر احمد، ذوالفقار عرف کالا اور نصیر احمد کو مقدمے سے بری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تھا، جنہوں نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
قتل کا واقعہ 17 دسمبر 2010 کو ضلع لودھراں میں پیش آیا، جس میں غلام سرور کو متعدد فائرنگ کے زخم لگنے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقدمے کے مطابق تینوں ملزمان موقع پر موجود تھے اور مشترکہ نیت سے فائرنگ کی گئی تھی۔
ٹرائل کورٹ نے 24 ستمبر 2011 کو دو ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید سنائی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بعد ازاں سزاؤں میں ترمیم کرتے ہوئے دو ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا اور ایک کی عمر قید برقرار رکھی۔
سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، گواہوں کی موجودگی موقع وقوعہ پر ثابت نہیں ہوئی اور گواہوں کے بیانات میں سنگین تضادات پائے گئے۔ فائرنگ کی تفصیل انسانی طور پر مشاہدہ کرنا ممکن نہیں تھی، میڈیکل رپورٹ عینی شہادت کی مکمل تائید نہیں کرتی تھی، اور اسلحہ و خالی خول ناقابل بھروسہ تھے۔ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026