سپریم کورٹ نے جواد علی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی
Web Desk
22 January 2026
سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں مجرم جواد علی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔
عدالت نے یہ فیصلہ ملزم کی کم عمری اور دیگر قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے سنایا۔ جواد علی کو ٹرائل کورٹ نے ننکانہ صاحب میں جولائی 2017 کے دوران طلحہ امجد کے قتل کے جرم میں سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی تھی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ طبی شواہد، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فورینزک شواہد نے وقوعہ کی مکمل تصدیق کی ہے۔
یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سنایا جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ملک شہزاد خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے، جبکہ تحریری فیصلہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے جاری کیا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026