سوکیش چندر شیکھر کا ویلنٹائن ڈے پر جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ روپے مالیت کا ہیلی کاپٹرکا گفٹ
Web Desk
15 February 2026
ممبئی: بھارتی شہری سوکیش چندر شیکھر، جو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں قید ہیں، نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ روپے مالیت کا لگژری ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سوکیش نے جیل سے ایک محبت نامہ بھیجا جس میں اداکارہ کو ’’بیبی بوما‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور اپنے مبینہ تعلق کا دوبارہ اظہار کیا۔ خط میں دعویٰ کیا گیا کہ ایئربس ایچ سیریز کا یہ ہیلی کاپٹر اداکارہ کے ابتدائی حروف “JF” کے ساتھ خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سوکیش چندر شیکھر نے کہا کہ یہ تحفہ ان کی ذاتی کمائی سے خریدا گیا ہے تاکہ جیکولین شوٹنگ کے دوران دور دراز مقامات تک آسان سفر کرسکیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جیل کی سلاخوں کے باوجود ان کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
اداکارہ کی جانب سے اس تازہ خط یا مبینہ تحفے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوکیش چندر شیکھر نے جیکولین کو مہنگے تحائف اور جائیداد دینے کا دعویٰ کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ
26 September 2026
تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار
26 September 2026
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف
26 September 2026
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر
26 September 2026
کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک
26 September 2026
طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار
26 September 2026