LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

Web Desk

22 October 2026

آسٹریلیا کے تجربہ کار اور اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے 11 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 37 سالہ اسٹیو اسمتھ نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔ وہ آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ میں 11 ہزار ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے قبل صرف سابق کپتان رکی پونٹنگ (13,378 رنز) اور ایلن بارڈر (11,174 رنز) ہی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں۔

عالمی کرکٹ کی سطح پر اسٹیو اسمتھ 11 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 12 ویں بیٹر بن گئے ہیں۔ سال 2010 میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اسمتھ اب تک 37 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ ٹیسٹ سنچریوں کی فہرست میں بھی وہ آسٹریلیا کی جانب سے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر دنیا کے چھٹے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔