صرحا اصغر تیسری بار ماں بن گئیں، بیٹی کی تصویر شیئر
Web Desk
12 May 2026
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔ صرحا اصغر، جو اپنی جاندار اداکاری اور سوشل میڈیا پر فعال رہنے کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، نے اپنی بیٹی کے استقبال کے لیے ایک خاص اور خوبصورت تھیمڈ فوٹو شوٹ کروایا۔ اداکارہ نے اپنے شوہر لالہ عمر مرتضیٰ اور بیٹے ایہان مرتضیٰ کے ہمراہ فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں پوری فیملی سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں نہایت پرکشش نظر آئی۔ صرحا نے اپنی بیٹی کا نام ‘الازنے مرتضیٰ’ (جسے کچھ ذرائع ‘علیین’ بھی لکھ رہے ہیں) دنیا سے متعارف کراتے ہوئے اسے اپنے خاندان کے لیے اللہ کی خاص رحمت قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ اداکارہ مریم نفیس نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ “اللہ نصیب اچھے کرے”، جبکہ شازیہ وجاہت، زرناب فاطمہ اور دیگر شخصیات نے بھی صرحا کو زندگی کے اس نئے اور خوبصورت مرحلے پر ڈھیروں دعائیں اور مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ صرحا اصغر اور عمر مرتضیٰ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا ایک بیٹا ایہان مرتضیٰ ہے جس کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی، اور اب بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا خاندان مکمل ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026