سپیکر ایاز صادق کا انکشاف: آن لائن فراڈ میں اراکین پارلیمنٹ بھی شکار
Web Desk
16 January 2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر ایاز صادق نے انکشاف کیا کہ ان کی آواز کا جعلی استعمال کر کے کسی نے پیسے مانگے، اور یہ فراڈ اراکینِ پارلیمنٹ کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ سائبر فراڈ کے اس طرح کے کیسز میں نہ صرف ان کے اکاؤنٹس بلکہ واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی استعمال کیے گئے۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے نوٹیفکیشن تیار کر لیا ہے، زمین کے حصول کا عمل حتمی مراحل میں ہے اور فزیبلٹی رپورٹ بھی مکمل ہو چکی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے این سی سی آئی اے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال میں ادارے کو ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے اکیاسی ہزار سے زائد مالی جرائم سے متعلق تھیں۔
قومی اسمبلی کی کارروائی بعد ازاں پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026