LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو

ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ

Web Desk

17 January 2026

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یکم جنوری سے 585، 645 اور 720 واٹ کے حامل درآمدی سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ ذرائع کے مطابق 585 واٹ کے چینی سولر پینل کی قیمت جو پہلے 16 سے 17 ہزار روپے کے درمیان تھی، اب بڑھ کر 20 سے 21 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 645 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 20 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 سے 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

720 واٹ کے حامل سولر پینلز کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو پہلے 22 سے 25 ہزار روپے میں دستیاب تھے، اب ان کی قیمت 30 سے 35 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سلیم میمن کے مطابق عالمی منڈی میں چاندی اور تانبے کی قیمتوں میں اضافے سے چینی سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے، جس کے باعث گزشتہ پانچ ماہ میں فی واٹ قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے ہو چکی ہے۔