فیصلہ سڑکوں پر ہوا تو ہر چوک ڈی چوک بنے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
Web Desk
17 January 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں، لیکن اگر فیصلہ سڑکوں پر کرنا پڑا تو ہر چوک ڈی چوک بنے گا۔
ضلع مانسہرہ کے کالج دوراہا چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور کے عوام کے والہانہ استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو ناحق قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں انہیں بھی قید کیا گیا ہے۔ عمران خان کی بہنیں جب جیل میں ملاقات کے لیے جاتی ہیں تو ان پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان اور ان کا خاندان ہماری آنے والی نسلوں کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔ وہ اس فرسودہ نظام کو بدل کر قوم کی خوشحالی چاہتے ہیں اور عوام کا جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم مکمل طور پر تیار ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور خاندان و پارٹی قیادت سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک عوام کا جو جذبہ دیکھا ہے، اس بار انہیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ یہی عوام عمران خان کو رہا بھی کرائیں گے اور وزیر اعظم بھی بنائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026