LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا

بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال کی خفیہ شادی؟ مداحوں میں تجسس

Web Desk

17 April 2026

بھارتی موسیقی کی دنیا کے معروف گلوکار جوبین نوٹیال کی جانب سے اتراکھنڈ میں خاموشی سے شادی کرنے کی خبروں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 36 سالہ گلوکار نے اپنے آبائی علاقے میں ایک انتہائی سادہ اور نجی تقریب میں اپنی بچپن کی دوست کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

اگرچہ جوبین نوٹیال نے خود ان خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے، تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تقریب میں صرف خاندان کے قریبی افراد اور چند مخصوص دوستوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں جوبین نوٹیال کو پیچ رنگ کے خوبصورت کرتے اور ایمرلڈ ہار میں دیکھا گیا، جبکہ ان کی مبینہ دلہن بھی ان کے ہم رنگ لباس میں نظر آئیں۔ دلہن کی شناخت اور شادی کی مزید تفصیلات کو فی الحال مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے مداحوں میں تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ جوبین نوٹیال نے 2011 میں ایک رئیلٹی شو سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور آج وہ بالی ووڈ کے صفِ اول کے گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ “تم ہی آنا” اور “راتیں لمبیاں” جیسے بے شمار ہٹ رومانوی گانے دینے والے گلوکار کی اچانک شادی کی خبر ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں۔