سندھ سپیشل گیمز 2026 کا سکھر میں آغاز، 800 سے زائد خصوصی کھلاڑی شریک
Web Desk
4 November 2026
سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام تین روزہ ’سندھ اسپیشل گیمز 2026ء‘ کا سکھر سپورٹس کلب میں شاندار باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری کھیل منور علی مہیسر، سیکرٹری ڈی پی ڈی طحہٰ فاروقی، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق اور کمشنر سکھر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر کھیل نے بتایا کہ 6 نومبر تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں صوبے بھر سے 800 سے زائد خصوصی کھلاڑی (Special Athletes) 10 سے زائد کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں 550 کھلاڑی بااختیار افراد جبکہ 250 کھلاڑی اوپن کیٹیگری میں شامل ہیں۔ انہوں نے خصوصی افراد کے لیے ‘سندھ یوتھ کارڈ’ جاری کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بچے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا انتظام کسی ایسے ماہر شخص کے پاس ہونا چاہیے جسے کھیل کا علم اور لگن ہو۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں کے بے پناہ ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور قومی ٹیم میں شمولیت میرٹ کی بجائے سفارش پر ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ریجنل کرکٹ کو یوں ہی نظر انداز کیا جاتا رہا تو قانونی راستہ دیکھ کر سندھ کا اپنا الگ کرکٹ بورڈ قائم کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026