LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے حملہ گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، یکم اگست 1990 کشمیری تاریخ کا سیاہ باب قرار ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان پینٹا گون کا ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملے کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے

Web Desk

1 August 2026

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات کا خاتمہ ہو گیا ہے، جس کے بعد تمام سرکاری و نجی سکول اور کالج دوبارہ کھل گئے ہیں اور تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے پہلے سے طے شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک جاری رہنے والی رخصت کے بعد تعلیمی ادارے یکم اگست سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل بھی ختم کر دی گئی ہے اور اب تمام سکول و کالجز ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔ تعلیمی سال کے آغاز کے پہلے روز کچھ نجی اداروں نے تدریسی عمل 3 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ سے سکولوں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کچھ کم دیکھی گئی، تاہم جن سکولوں میں کلاسز شروع ہوئیں وہاں اساتذہ نے بچوں کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔

تعلیمی ادارے کھلنے سے شہر بھر کے سکولوں میں دوبارہ رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور صبح کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت بھی معمول پر آ گئی ہے۔ انتظامیہ نے والدین کو واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے نئے اوقاتِ کار اور ہفتہ وار شیڈول کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔