LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل

اوورسیز پاکستانیوں اور لیبر ویلفیئر پر وفاق و سندھ میں مشاورت

Web Desk

16 January 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں، انسانی وسائل کی ترقی اور لیبر ویلفیئر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اوورسیز ندیم اسلم چوہدری، آصف جمال، طارق حسن اور عمر مشتاق شریک تھے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر محنت سعید غنی اور چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی صوبوں کو منتقلی (ڈی وولوشن) پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی صوبوں کو منتقلی سے مزدوروں کو بڑا فائدہ ہوگا، تاہم قانونی تنازعات کے باعث یہ فنڈز نہ وفاق کو مل رہے ہیں اور نہ ہی صوبوں کو۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کا حل باہمی مشاورت سے نکالا جائے گا۔ اجلاس میں وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان مشاورت جاری رکھنے، ورکرز کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور لیبر ویلفیئر سے متعلق معاملات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔