شکارپور پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ
Web Desk
21 January 2026
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں رکارڈ یافتہ ملزمان اور دہشتگردی میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف شکارپور پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، اس سلسلے میں آج تھانہ لکھیدر پولیس نے حاجانہ لنک روڈ پر کارروائی کے دوران دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کی شناخت بھرام جتوئی اور علی رضا جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے، جو یہ اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ اپنے گاؤں لے جا رہے تھے تاکہ انہیں مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے، تاہم ملزمان کے خلاف دہشتگردی اور اسلحہ برآمدگی کے تحت تھانہ لکھیدر میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات کے لیے انہیں انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ کامیاب اور مؤثر کارروائی ایس ایچ او تھانہ لکھیدر بلال احمد لغاری نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔ اس موقع پر ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ اور دہشتگردی میں ملوث منظم گروہوں کا قلع قمع کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچا کر مکمل طور پر ختم کیا جائے گا، جو اولین ترجیح ہے
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026