LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

مہنگائی اور بے روزگاری ملک کے لیے تشویشناک،شیخ رشید احمد

Web Desk

20 January 2026

شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ “اچھا نہیں بار بار تاریخ پڑ رہی ہے، تاریخ پر تاریخ ہے۔ دعا کریں ملک میں بہتری آئے، اللہ اس ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرے۔”

انہوں نے عوامی زندگی کی مشکلات کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ آٹا اور چینی کی قیمتیں 150 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں، قبر اور کفن 70 ہزار روپے کے ہو گئے ہیں، دو ہزار روپے بائیکا والے کا جرمانہ، ریڑھی والے پر 5 ہزار روپے جرمانہ اور دکاندار پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہے۔ “پاکستان جرمانستان بن چکا ہے”، شیخ رشید احمد نے کہا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نماز کے بعد اللہ سے مدد مانگیں اور دعا کریں تاکہ حالات ٹھیک ہوں اور غریب آسان زندگی گزار سکے۔