عوام سے رابطے، مسائل سننا اور حل کرنا منتخب نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری ہے: شرجیل میمن
Web Desk
26 September 2026
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام سے مسلسل رابطہ برقرار رکھنا، ان کے مسائل سننا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہر منتخب نمائندے کی بنیادی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور معززین کے اعزاز میں دیے گئے ایک پروقار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے ازالے کے لیے متعلقہ اداروں سے قریبی رابطہ قائم کر کے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جس کے تحت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، تعلیم، صحت، پبلک ٹرانسپورٹ، صاف پانی کی فراہمی اور نکاسیِ آب کی بہتری شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلا تفریق شہری و دیہی علاقوں میں عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026