سانحہ گل پلازہ کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن
Web Desk
23 January 2026
سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ جیسے افسوسناک قومی سانحے کو چند سیاسی جماعتیں سیاست کی نذر کر رہی ہیں اور عوام کے دکھ درد بانٹنے کے بجائے ان کی تکلیف کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ گل پلازہ کی تعمیر، منظوری اور اس سے متعلق قانونی معاملات ایسے ادوار میں طے پائے جب سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ان کے مطابق یہ تمام فیصلے اس وقت کی شہری حکومتوں اور متعلقہ بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری تھے۔
شرجیل انعام میمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو گل پلازہ کی تعمیر کی درخواست 1979 میں موصول ہوئی تھی، جبکہ اس کی باقاعدہ منظوری 1983 میں دی گئی، جب کراچی کے میئر عبد الستار افغانی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ کی زمین 1884 میں 99 سالہ لیز پر دی گئی تھی، جس کی مدت 1983 میں ختم ہو چکی تھی۔ بعد ازاں آٹھ سال بعد 1991 میں اس لیز کی تجدید کی گئی، جس پر اس وقت کے میئر ڈاکٹر فاروق ستار کے دستخط موجود ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر کے مطابق ابتدائی نقشے میں بیسمنٹ اور دو منزلوں کی اجازت دی گئی تھی، جبکہ 1998 میں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تیسری منزل کی تعمیر کی درخواست بھی منظور کی۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ گل پلازہ سے متعلق تمام بے ضابطگیوں کو 2003 میں باضابطہ طور پر ریگولرائز کیا گیا، اس وقت کراچی کے میئر نعمت اللہ خان تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ تمام اقدامات اٹھارہویں آئینی ترمیم سے پہلے کیے گئے، جب بلدیاتی ادارے براہ راست ان امور کے ذمہ دار تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گل پلازہ کے تمام قانونی اور انتظامی فیصلے جماعت اسلامی کی قیادت میں قائم بلدیاتی حکومتوں کے تحت کیے گئے اور موجودہ صورتحال کو سیاسی رنگ دینا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایسے المناک سانحات پر سیاست کے بجائے حقائق پر مبنی تحقیقات اور متاثرین کی عملی مدد پر توجہ دی جانی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026