LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ

آئی سی سی بھارتی بورڈ کی خواہش پر فیصلے کرتاہے، بھارتی صحافی کی کڑی تنقید

Web Desk

28 January 2026

بھارتی صحافی شاردا اگرا نے کہاہے کہ کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ میں بھارتی حمایت نظرآتی ہے۔ورلڈ کپ کا موجودہ معاملہ نہایت ہی بھونڈے انداز میں ہینڈل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی وہی کرتا ہے جو بی سی سی آئی چاہتا ہے۔

شاردااگراکاکہناتھاکہ پاکستان کے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر آئی سی سی کو شدید نقصان ہوگا، پاکستان کی اہمیت اس لیے ہے کہ پاک بھارت میچ سے بہت زیادہ پیسہ بنتا ہے۔موجودہ حالات میں آئی سی سی کی اپنی ساکھ کافی متاثر ہوچکی ہے، یہ معاملہ اس وقت ہوا جب ایک بنگلادیشی پلیئر کو آئی پی ایل سے نکالا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اس معاملے میں پڑنا ماضی میں بھارتی رویے کا جواب ہوسکتا ہے، بی سی سی آئی بھارت کے حکمرانوں سے جڑی ہوئی ہے۔مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنا سیاسی فیصلہ تھا۔

شاردا اگرا نے کہا کہ ورلڈکپ کے موجودہ بحران کی وجہ بھارت کا آئی سی سی اور دیگر بورڈز پر اثر انداز ہونا ہے، آج جو حالات ہیں اس کی وجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی مالی قوت ہے۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ جب بنگلادیش کو بھارت جانے سے مسئلہ ہوا تو آئی سی سی کو ٹورنامنٹ کے قوانین یاد آگئے، بھارتی ٹیم کو کس نے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے روکا یہ آج تک کوئی نہیں جانتا۔

شاردا اگرا نے کہا کہ کرکٹ ایک مشترکہ ثقافت کا موقع ہونے کے بجائے سیاسی لڑائی کا مرکز بن چکا ہے ۔ آئی سی سی اب ایک سنجیدہ اسپورٹس باڈی نہیں رہی۔