LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

سہیل روٹین کے پابند، خاموش طبع اور کمفرٹ زون میں رہنا پسند کرتے ہیں: سابق اہلیہ

Web Desk

21 August 2026

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہہ نے اپنے سابق شوہر اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ اداکار جوڑے نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو ’ڈبل ڈیٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سہیل خان عادات اور روٹین کے پابند انسان ہیں جو اپنے کمفرٹ زون اور مانوس ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ سیما کے مطابق سہیل عام طور پر لوگوں سے گھل مل تو جاتے ہیں لیکن زیادہ گفتگو نہیں کرتے اور انتہائی نجی طبیعت کے مالک ہیں۔

سہیل خان سے طلاق کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے سیما نے کہا کہ وہ مستقبل میں کسی رفاقت کے امکان کو مسترد نہیں کرتیں، تاہم فی الحال وہ تنہا زندگی میں مکمل مطمئن ہیں اور مصروف دن کے بعد اپنے کتوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے خوبصورتی اور اسکن کیئر سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بوٹوکس، فلرز اور لیزر جیسے کاسمیٹک ٹریٹمنٹس بھی کروا چکی ہیں۔ شو میں ان کی گفتگو کا بنیادی محور خود کو سمجھنا اور اپنی زندگی میں سکون حاصل کرنا تھا.