LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی الیکشن کمیشن: عطاء تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ چاند کی مٹی میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چاند کی مٹی میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ

Web Desk

20 November 2026

سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے مشابہ مصنوعی مٹی میں غذائیت سے بھرپور آلو اگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جس سے مستقبل میں چاند پر طویل قیام کرنے والے خلا بازوں کے لیے مقامی سطح پر خوراک کی فراہمی کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔

امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے تعاون سے کی جانے والی اس تحقیق میں اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے مصنوعی قمری مٹی میں نامیاتی مادے شامل کر کے آلو اگائے اور یہ دریافت کیا کہ مناسب مقدار میں نامیاتی کھاد ملانے سے آلو کی پیداوار زمین کی عام مٹی کے برابر حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس تحقیق میں ’موڈوک‘ (Modoc) نامی آلو کی قسم استعمال کی گئی، جس کا چھلکا سرخ اور گودا سفید ہوتا ہے اور یہ نسبتاً کم وقت میں تیار ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین آنے والے برسوں میں انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر بھیجنے اور وہاں مستقل تحقیقی اڈے قائم کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، جس کے لیے چاند پر مقامی طور پر خوراک اگانا انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ زمین سے تمام ضروری خوراک خلا میں پہنچانا انتہائی مہنگا اور دشوار عمل ہے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرِ نباتات ایمرک گوئے کے مطابق آلو دیگر کئی فصلوں کے مقابلے میں کم رقبے پر زیادہ حرارے (کیلوریز) فراہم کرتے ہیں، ان میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیئم، وٹامن سی اور وافر مقدار میں پروٹین پائی جاتی ہے، جبکہ یہ دیر تک پیٹ بھرا رکھنے والی مکمل غذا بھی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق چاند کی سطح پر موجود مٹی دراصل پتھروں کے باریک ذرات اور گرد و غبار پر مشتمل ہے جسے ’قمری ریگولِت‘ (Lunar Regolith) کہا جاتا ہے۔ یہ اربوں برس کے دوران شہابیوں کے ٹکرانے سے وجود میں آئی ہے اور زمین کی زرخیز مٹی کے برعکس اس میں نامیاتی مادے اور نائٹروجن موجود نہیں ہوتے۔

محققین نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مصنوعی قمری مٹی میں ’ورمی کمپوسٹ‘ شامل کیا، جو کیچوؤں کے ذریعے نامیاتی فضلے کو گلانے سے تیار ہونے والی غذائیت سے بھرپور قدرتی کھاد ہے۔ ایمرک گوئے کے مطابق تجربے کے دوران جس مصنوعی قمری مٹی میں ورمی کمپوسٹ شامل نہیں کیا گیا وہاں آلو کی جڑیں اور گانٹھیں تقریباً پیدا نہیں ہوئیں؛ 5 فیصد ورمی کمپوسٹ اور 95 فیصد قمری مٹی کے آمیزے میں کچھ جڑیں بنیں، جبکہ 30 فیصد ورمی کمپوسٹ شامل کرنے سے پیداوار زمین کی مٹی میں اگائے گئے آلوؤں کے برابر ہو گئی۔ تحقیق کے دوران پودوں کو ایک ایسے کنٹرولڈ گرین ہاؤس میں رکھا گیا جہاں دن کا درجہ حرارت 22 ڈگری اور رات کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا گیا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ قمری مٹی میں تانبے سمیت دیگر بھاری دھاتوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو پودوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، تاہم نامیاتی مادے ان بھاری دھاتوں کو پودوں میں جذب ہونے سے روکتے ہیں اور زہریلے اثرات کے امکانات کو کم کر دیتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ ایمرک گوئے نے بتایا کہ سائنس دانوں نے ابھی تک ان آلوؤں کو چکھا نہیں ہے کیونکہ ابتدائی فصل کو لیبارٹری تجزیے کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پہلے مرحلے میں چھوٹے گملوں میں آلو اگائے گئے تھے جن کا وزن عموماً 10 گرام سے کم تھا، تاہم اب بڑے گملوں میں دوسرے مرحلے کے تجربات جاری ہیں جن میں بازار میں دستیاب عام آلوؤں کے برابر حجم کے آلو حاصل کر لیے گئے ہیں۔

سائنس دان چاند کی مٹی میں چنے، ٹماٹر، سلاد کے پتے اور دیگر سبزیاں اگانے کے تجربات بھی کر رہے ہیں۔ تحقیق کے شریک مصنف ڈیوڈ ہینڈی کے مطابق چاند پر زراعت کے لیے تیار کی جانے والی یہ ٹیکنالوجی زمین پر بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے، بالخصوص ان صحرائی علاقوں اور گنجان آباد شہروں میں جہاں زرعی پیداوار کم ہے، جبکہ اس سے آلودہ اور بنجر زمین کو دوبارہ قابلِ کاشت بنانے کے نئے طریقے بھی سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ 2015ء کی معروف سائنس فکشن فلم ’دی مارشن‘ میں اداکار میٹ ڈیمن کا کردار مریخ پر پھنس جانے کے بعد گرین ہاؤس میں آلو اگا کر اپنی خوراک کا انتظام کرتا دکھائی دیا تھا، اور اب سائنس دانوں کے اس کامیاب تجربے کے بعد حقیقت میں بھی چاند پر آلو اگانے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔