LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی الیکشن کمیشن: عطاء تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ چاند کی مٹی میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

الیکشن کمیشن: عطاء تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ

Web Desk

20 November 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 کے ضمنی انتخابات میں ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کے خلاف دائر کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ خود بھی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ کی جانب سے ان کے وکیل سجیل سواتی نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر کے دورے کا مقصد خالصتاً ذاتی تھا اور وہ کسی قسم کی انتخابی مہم چلانے کے لیے وہاں نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ ایک وکیل کی ذاتی دعوت پر شریک ہوئے تھے اور متعلقہ تقریب میں حلقے کا امیدوار بھی موجود نہیں تھا۔

وکیل نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ذمے دار اراکینِ پارلیمان ہونے کے ناطے ایسا کوئی اقدام نہیں کر سکتے جو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر تحریری جواب بھی جمع کروایا جا چکا ہے اور وفاقی وزیر غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے خود کو کمیشن کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ آپ بے شک کسی وکیل کی ذاتی دعوت پر وہاں گئے تھے، لیکن اس حیثیت کے ساتھ ساتھ آپ ایک وفاقی وزیر بھی ہیں۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔