LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

سرگودھا: دھوری روڈ پر تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Web Desk

22 January 2026

سرگودھا میں دھوری روڈ پر تیز رفتار ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک پر بھوسا لدا ہوا تھا۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ محمد عدیل، 22 سالہ محمد علی، 18 سالہ محمد علی اور 20 سالہ محمد امجد کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں 20 سالہ محمد سلیمان، 19 سالہ عامر، 18 سالہ محمد اکبر، 25 سالہ محمد نعمان، 22 سالہ محمد رمضان، 27 سالہ تصور عباس، 27 سالہ عنایت اور 21 سالہ محمد نزاکت شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔