پاکستان آتے ہی ایک ماہ میں 6 ای چالان ہو گئے: صنم جنگ
Web Desk
17 July 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے کراچی میں نافذ العمل ای چالان سسٹم پر حیرانی اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے صرف ایک ماہ ہوا ہے اور اس دوران ان پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے، جس کی وجہ سے ان کے والد بھی ان سے خاصے ناراض ہیں۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ پہلا چالان دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ہوا جو ان کی اپنی غلطی تھی، لیکن باقی چالان ایسی چیزوں پر ہوئے جو انہوں نے کی ہی نہیں۔ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ان پر سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا بھی چالان کیا گیا، جبکہ بیرونِ ملک رہنے کی وجہ سے سیٹ بیلٹ لگانا ان کی پکی عادت ہے اور وہ اس کے بغیر گاڑی اسٹارٹ بھی نہیں کرتیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ بغیر کسی غلطی کے ان پر جرمانے کیوں تھوپے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026