LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

اداکار ثمر جعفری کا سفرِ کربلا، حرم امام حسین میں نوحہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

Web Desk

8 August 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نوجوان اداکار و گلوکار سمر جعفری نے مقدس شہر کربلا میں نوحہ خوانی کر کے حضرت امام حسین علیہم السلام اور شہدائے کربلا سے اپنی گہری عقیدت و احترام کا اظہار کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

ماہِ صفر المظفر کے مبارک ایام میں سمر جعفری مقدس مقام کربلا میں موجود ہیں، جہاں سے سامنے آنے والی وائرل ویڈیو میں انہیں منبر پر کھڑے ہو کر باوقار اور روح پرور انداز میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے محبت، پسندیدگی اور نیک خواہشات کے پیام کا تانتا بندھ گیا۔ صارفین نے ان کے اس انداز کو شدید سراہا اور منبر پر نوحہ خوانی کے اس اعزاز کو ان کی عظیم خوش نصیبی قرار دیا۔

واضح رہے کہ سمر جعفری نے ہٹ ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ (Mayi Ri) سے بے پناہ شہرت حاصل کی، جبکہ بعد ازاں ڈرامہ ’پرورش‘ میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے ڈرامہ بینوں کے دل جیتے۔ فنکارانہ صلاحیتوں، گلوکاری اور اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ اکثر و بیشتر روحانیت اور دینی اقدار سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔