LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج روم میں ہو گا سعودی ولی عہد اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ پاکستان اور اسپین کا تعلیم، زراعت، کھیل اور انسانی ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

’کیا واقعی کوئی ساتھ رہنا نہیں چاہتا؟‘، تنہا رہنے کے بیان پر سلمان خان کی وضاحت

Web Desk

19 May 2026

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تنہائی سے متعلق وائرل ہونے والے مبہم بیان پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے الفاظ کو غلط رنگ دیا گیا اور وہ دراصل اپنی ذات کے بارے میں بات نہیں کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک وضاحتی اور دلچسپ پیغام میں سلمان خان نے لکھا کہ وہ اکیلے کیسے ہو سکتے ہیں جب ان کے پاس اتنا بڑا خاندان اور مخلص دوست موجود ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کبھی تنہا نہیں سمجھ سکتے کیونکہ کروڑوں مداحوں کی دعائیں اور بے پناہ محبت ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں، اور وہ اتنی نعمتوں کے ہوتے ہوئے خود کو کبھی ناشکرا نہیں پا سکتے۔

اداکار نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ “کبھی کبھی وہ لوگوں کے ہجوم سے تھک جاتے ہیں، اسی لیے کچھ وقت خاموشی اختیار کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے اس عام سے بیان کو ’بریکنگ نیوز‘ بنا دیا گیا”۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں انکشاف کیا کہ اب تو ان کی والدہ بھی پریشان ہو کر پوچھ رہی ہیں کہ آخر ہوا کیا ہے؟ اس لیے سب کو اب پرسکون ہو جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا تھا جب سلمان خان نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ اکیلے رہنے اور تنہائی کے فرق پر ایک گہری اور مبہم پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ اکیلا رہنا ایک انتخاب ہے جبکہ تنہائی وہ کیفیت ہے جب کوئی آپ کے ساتھ نہ ہو۔ اس پوسٹ کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم اب اداکار کی اس وضاحت نے تمام افواہوں پر فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔