مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا، نہ ہی جواب دینا ہے: سلمان علی آغا
Web Desk
19 October 2026
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی کو کچھ ثابت کرنے یا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ تینوں فارمیٹس میں یکساں انداز سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچز ان کے لیے اچھے نہیں رہے تاہم وہ پچھلے چار سال سے مسلسل پرفارم کر رہے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم بحال کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دیتے حالانکہ وہاں رنز بنانا آسان نہیں ہے، اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حالیہ سنچری کے بعد کا جشن ان کے بیٹے کے لیے تھا۔
متعلقہ عنوانات
ون ڈے ٹرائی سیریز کا دوسرا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
20 October 2026
سہ فریقی ون ڈے سیریز، سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا پر جرمانہ
20 October 2026
آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
19 October 2026
پاکستان اور انگلینڈ کا ون ڈے میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان
19 October 2026
آئی سی سی ٹیم کے اسلام آباد میں ڈیرے، انگلش کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے
19 October 2026
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان انڈر 21 ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی
18 October 2026
پاکستان کا ٹرائی سیریز میں شاندار آغاز، سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا
18 October 2026
قومی کرکٹر رضوان کے بعد امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
18 October 2026