سلمان اکرم راجہ کا حکومت پر شدید تنقید، نظام کو “گہری کھائی” میں قرار دے دیا
Web Desk
16 January 2026
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر تحریک انصاف کے سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے حکومت اور موجودہ نظام پر شدید تنقید کی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ “3 سال میں پاکستان کو گہری کھائی میں ڈال دیا گیا ہے۔ یہ نظام لڑکھڑا رہا ہے اور اس کا کوئی مستقبل نہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “نظام نشے اور رعونت میں ہے اور سمجھتا ہے کہ ظلم اور عدالتوں کو مفلوج کر کے حکومت چلائی جا سکتی ہے۔”
انہوں نے ملک کی معیشت پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “سرمایہ مکمل بند، غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، بزنس مینوں نے قومی بینکوں سے قرضے لینا بند کر دیے، حکومتی ادارے قومی معیشت کے تباہ ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں۔”
سلمان اکرم راجہ نے ڈاکٹرز، انجینئرز اور اعلی تعلیم یافتہ افراد کے ملک سے بھاگنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “کراچی نے واضح کر دیا کہ عوام اس نظام سے نفرت کرتی ہے، عوام کو بار بار نظام سے بے زاری دکھانا ہوگی اور مفاہمت تب ہی معنی خیز ہوگی جب نظام کو عوام کی بے زاری نظر آئے۔”
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026