صبور علی اور علی انصاری کی بیٹی کی سالگرہ، دلکش تصاویر سامنے آگئیں
Web Desk
2 April 2026
کراچی: اداکارہ صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی سرینا کی پہلی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سرپرائز دیا ہے۔ ان تصاویر میں ننھی سرینا کو اپنے والدین اور کھلونوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں جہاں خاندان کے قریبی افراد شریک تھے، وہی خالہ سجل علی کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔
صبور علی نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ ان تصاویر کو شیئر کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھیں کیونکہ وہ ان لمحات کو نجی رکھنا چاہتی تھیں، تاہم بیٹی کی محبت نے انہیں یہ یادیں مداحوں کے ساتھ بانٹنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے ماں بننے کے سفر کو ایک “جادوئی تجربہ” قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سرینا کے رونے سے لے کر اس کی خاموش ضرورتوں کو سمجھنے تک، ہر لمحہ ان کے لیے سیکھنے اور محبت کا ذریعہ رہا ہے۔
یاد رہے کہ صبور علی اور علی انصاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026